عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑے کی ہدایت کردی

پشاور: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کوپی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانےکا امکان ہے۔

اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب کہیں گے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، فی الحال اس معاملے پر کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا۔

Related posts

قطر سے ایل این جی کے مزید کارگو پاکستان پہنچ گئے، توانائی بحران ٹالنے کی کوششیں تیز

آٓئی ایم ایف کی نئی شرائط، مہنگائی کا نیا طوفان؟ پاکستان پر مزید 11 مطالبات عائد

منشیات فروشی کےکیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے موبائل سے 869 نمبر ملے ہیں جن میں 132 کراچی کے نمبرز بھی ہیں