نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دے دیا۔

نائب وزیراعظم کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا  جس میں اسحاق ڈار نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  چینی کا ایکس مل ریٹ 164 روپے فی کلو سے کم کرکے 154 سے 159 روپے تک لایا جائے جب کہ ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے  نائب وزیراعظم کو تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ