چین کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دینےکا اعلان

یجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہےکہ  چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دےگا۔

دورہ چین میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چین  پاک بھارت  تنازعات بات چیت  سے حل کرنےکی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، چین مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانےکا خیرمقدم کرتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  جامع، دیرپا جنگ بندی کے حصول اور  بنیادی حل تلاش کرنےکی حمایت کرتے ہیں، چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دےگا۔

چینی وزیر خارجہ نے مزیدکہا کہ چین پاکستان کو صنعت، زراعت، توانائی اور معدنی ذخائر کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے،چین پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف تعاون میں بھی اضافہ کرنا چاہیے۔

اس سے قبل  نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ کی وفد سمیت ملاقات ہوئی۔

 بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورکمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ نے سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا۔

چینی وزیر سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی حمایت کو سراہا۔

اس موقع پر یو جیان چاؤ نےکہا کہ چین پاکستان کا آئرن برادر ہے اور پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیں گے۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا