96 فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر خوش دکھائی دیے، سروے جاری

عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے حوالے سے نیا سروے جاری کردیا۔

گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں انکشاف کیا گیاکہ پاک بھارت سیز فائر معاہدے کو پاکستانی عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور 91 فیصد پاکستانیوں نے سیز فائر معاہدے کو درست فیصلہ قرار دیا۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ 96 فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر بھی خوش دکھائی دیے اور حالیہ تنازع میں پاکستان کو فاتح قرار دیا۔

سروے میں اس سوال پر کہ کیا بھارت سیزفائر معاہدے کی مکمل پابندی کرے گا؟52فیصد پاکستانی پُراعتماد نظر آئے اور کہا کہ بھارت کو جنگ بندی جاری رکھنی پڑے گی۔ البتہ 34 فیصد نے شک کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت سیز فائر معاہدہ توڑ دے گا۔

جنگ کس کی جانب سے شروع کی گئی ؟ اس پر 87 فیصد نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کا کہا جبکہ 4 فیصد نے دونوں کو قصور وار ٹھہرایا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا