جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کےاعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب

راولپنڈی: جی ایچ کیو میں یادگارشہدا پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈآف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خصوصی گارڈآف آنر کی تقریب میں  یادگارِ شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کوخراجِ عقیدت پیش کرنےکےلیےفاتحہ خوانی کی۔

فوٹو: آئی ایس پی آر 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم،افواجِ پاکستان، سول، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بالخصوص شہدا وغازیوں کے نام منسوب کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ