مخصوص نشستوں کا کیس: سنی اتحاد کونسل کی بینچ کی تشکیل پر اعتراضات کی درخواستیں مسترد

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل کی بینچ کی تشکیل پر اعتراضات کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنایا، تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

عدالت نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت 26ویں آئینی ترمیم کی درخواستوں کے فیصلے کے بعد سماعت کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو مخصوص نشستوں کے کیس کی لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان