وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایتھلیٹ،جرنلسٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹ مونا خان نے ثابت کیا کہ خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔پنجاب حکومت خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کررہی ہےپاکستان کے ایتھلیٹس اور کھلاڑی دنیا بھر کے میدانوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایتھلیٹ،جرنلسٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف نے ملاقات کی ایتھلیٹ مونا خان کو 42.2 کلو میٹر طویل لندن میراتھن 2025 کو مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہےایتھلیٹ مونا خان اورکوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو گولڈ میڈل پیش کیاوزیراعلی مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو پانچ، پانچ لاکھ کے چیک دئیے مریم نواز شریف نے مونا خان کی درخواست پر ٹی شرٹ پر دستخط کئےمونا خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سندھ کی اجرک پہنائی اور پنسل سکیچ پیش کیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا ہے۔ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔حکومت پنجاب کا اولین مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں کی طرف لے کر آنا ہے۔صوبے میں منعقدہ پہلی پنک گیمز میں 1300 خواتین پلیئرز نے حصہ لیکر ریکارڈ قائم کیا۔پنک گیمز کی انعامی رقم 50لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپےکردی ہے۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا