وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اہم فیصلے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا اور پاسپورٹ بھی منسوخ کئے جائیں گے۔

اجلاس میں مزید فیصلہ ہوا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو پانچ سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر شرمساری کا باعث بن رہے ہیں، آئندہ ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ شریک تھے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا