چیئرمین پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے کارکنوں کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنوں کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کارکنان قیادت پر اعتماد کریں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے بانی پی ٹی آئی خود بھی واقف ہیں اورہم جو کچھ کررہے ہیں ان کے مشورے سے ہی کررہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کارکن قیادت پر اعتماد رکھیں، امید ہےعید سے پہلے بانی پی ٹی آئی کا کیس لگ جائے گا۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ