کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی

 کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔

فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے کہا کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے، کویت حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔

مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ ویزوں کے اجرا سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے، یہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے نوکریوں میں سالانہ کوٹا مختص کیا جائے گا، اٹلی کے ساتھ بھی ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں جب کہ عرب ممالک بھی پاکستان سے ہنرمند افراد کو روزگار دینے کے خواں ہیں۔

Related posts

نان بائی ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے درمیان روٹی اور نان کی قیمتوں کے تعین پر اختلافات برقرار

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صاف پانی کی فراہمی سے متعلق ایک خصوصی اجلاس