پاکستان نے مودی کےگجرات میں دیے گئے بیان کو انتخابی مہم کا تھیٹر قرار دیدیا

اسلام آباد: پاکستان نے مودی کےگجرات میں دیے گئے بیان کو انتخابی مہم کا تھیٹر قرار دے دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے مودی کےبیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو انتہا پسندی کی فکر ہے تو اسے اندرون ملک ہندوتوا اور اقلیت دشمنی پر توجہ دینی چاہیے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کے لیے بیانات دے رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جوہری ریاست کے سربراہ کے نفرت انگیزبیانات قابل افسوس اور خطرناک رجحان ہیں، بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی بیانیہ علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے مگر پاکستان کسی بھی خطرے کا منہ توڑجواب دےگا۔

واضح رہے گزشتہ روز نریندر مودی نے گجرات میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، سُکھ کی زندگی جیئیں، روٹی کھائیں، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ