کیا سونیا حسین شادی کے بعد اداکاری چھوڑ دیں گی؟ اداکارہ کا حیرت انگیز انکشاف

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے سے متعلق ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔

سونیا حسین ان دونوں اپنی فلم ‘دیمک’ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اسی دوران ایک انٹرویو میں اداکارہ سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا۔

اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سمجھدار اور پڑھے لکھے انسان سے شادی کریں گی جسے رشتوں کی اہمیت کا اندازہ ہو اور ساتھ ہی مجھ سے ایماندار ہو، ایسی خوبیوں والا شخص جب ملے گا تو وہ شادی کرلیں گی۔

شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سونیا حسین نے کہا کہ میں ویسے بھی بہت لمبے عرصے تک اداکاری نہیں کرنا چاہتی، اب میں پروڈکشن میں آگئی ہوں اور زیادہ تر پروڈکشن کا کام کرنا چاہتی ہوں۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں