خیرپور: دکان سے خریدا گیا دودھ پینے کے بعد خاتون اور 3 بچے جاں بحق

خیرپور میں مبینہ طور پر دکان سے خریدا گیا دودھ پینے کے بعد خاتون اور  اس کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق خیر پور کے علاقے  پیرجوگوٹھ میں مبینہ طور پر دکان سے خریدا گیا دودھ پینے کے بعد خاتون اور ان کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون اور 3 بچوں کو گزشتہ روز متعلقہ اسپتال لایا گیا تھا جو اب دم توڑ گئے ہیں۔ 

خاتون کے رشتے داروں کی جانب سے پولیس کے دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ خاتون نے گزشتہ روز دکان سے دودھ خرید کربچوں کو پلایا اورخود بھی پیا تھا، دودھ پینے کے بعد تمام افراد کی حالت خراب ہوئی تو انہیں تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  چاروں افراد کی ہلاکت کیسے ہوئی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، دکان سے بھی  دودوھ کے نمونے لیکر ان کی جانچ کروائی جائے گی۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ