وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹا سستا ہونے کے بعد آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے  پرائس کنٹرول ڈپارٹمنٹ کو روٹی کی قیمت کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ مریم نواز نے چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستی مرغی کھا لیتا تھا، چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا اور مجھے یہ ہرگز  برداشت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائیں گے، آٹے کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کوپہنچناچاہیے، آٹے کے نرخ میں کمی کے تناسب سے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کیا جائے گا۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ