حسن علی کی قومی ٹیم میں شاندار واپسی پر وہاب ریاض کا دلچسپ تبصرہ

بنگلا دیش کے خلاف میچ میں حسن علی کی شاندار پرفارمنس پر قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے حسن علی کی پریکٹس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس پر شاندار تبصرہ بھی کیا۔

گزشتہ روز لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیکر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 30 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ شاداب خان کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے حسن علی کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حسن علی کو مبارکباد دی اور لکھا، آپ ایک حقیقی مقابلہ کرنے والے ہیں۔

وہاب ریاض نے ہنستے ہوئے ایموجی کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے لکھا یہ ہوتا ہے جب آپ ہم جیسے لوگوں کے ساتھ ٹریننگ کرتے ہیں، مذاق کر رہا ہوں، یہ سب آپ کی محنت ہے، آپ کے لیے اور آپ کی فیملی کے لیے بہت خوش ہوں۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز