عمران خان نے چوتھی مرتبہ جھوٹ پکڑنے والی مشین کا ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے چوتھی مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔

لاہورپولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی جس میں انسپکٹر محمد تصدق، انسپکٹرسلیم، انسپکٹر نوید  اور پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔

تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کےکیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنے آئی تھی تاہم عمران خان نے چوتھی مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔

لاہورپولیس پہلے بھی3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی کاپولی گراف، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنےآچکی ہے۔

تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف لاہورمیں درج 9مئی کے11 مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنی تھی۔ عمران خان کے انکار کے بعد لاہورپولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ