پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی۔

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے  کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کے بعد بیان میں کہا کہ پاور سیکٹر ٹیرف کے ڈھانچے میں اضافہ کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھاکہ کسی نجی یا عوامی کمپنی کی نااہلی کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹیرف ڈھانچے میں اضافے کے متحمل نہیں۔

اویس لغاری کے مطابق نظر ثانی درخواست بجلی تقسیم کار نظام میں پائیدار اور صحت مندانہ ماحول کے فروغ کیلئے ہے  لہٰذا امید ہے کہ نظرثانی کا عمل شفاف اور منصفانہ طریقے سے مکمل ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے7 سالہ ٹیرف کی منظوری دی تھی، 7 سالہ ٹیرف کی منظوری 2024 سے 2030 تک دی گئی اور کے الیکٹرک کو بجلی ڈسٹری بیوشن بزنس پر 3روپے 31 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف دیا۔

وزارت توانائی نے نیپرا کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا