اسلام آباد: سی ڈی اے نے تمام بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اٹھارٹی ( سی ڈی اے )  نےاپنی تمام بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق بسوں کا کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 100روپے فی کس کردیا گیاہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ سی ڈی اے کی بسوں میں روزانہ تقریباً 85 ہزار افراد سفرکرتے ہیں اور  بسوں پر سالانہ 3.66 ارب روپے سبسڈی دینا پڑتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافے سے سالانہ آمدن 2 ارب 33 کروڑ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ