قربانی کی کھالیں صرف چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں: محکمہ داخلہ پنجاب

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دینے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شہری ان کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم تنظیموں کی معاونت جرم ہے اور کالعدم تنظیموں کی امداد کرنیوالے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔

محکمہ داخلہ نے کہا کہ قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں، رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق ان کےسرٹیفکیٹ پرکیو آرکوڈ سےکی جاسکتی ہے۔

ترجمان  نے مزید کہا کہ شہری یقینی بنائیں ان کی امداد دہشتگردوں کی بجائےصحیح حقدار تک پہنچے اور اس کے لیے رجسٹرڈ اداروں کی تفصیلات محکمہ داخلہ پنجاب کی ویب سائٹ پردیکھی جا سکتی ہیں جب کہ پنجاب چیریٹی کمیشن اور نیکٹا کی ویب سائٹ پر بھی تمام کالعدم تنظیموں کی تفصیلات ہیں۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ