وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دیامر  بھاشا ڈیم منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور کرکے منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت دیا مربھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل پر اجلاس ہوا جس دوران وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 

وزیراعظم نے توانائی کی پیداوار اور  پانی کے وافر ذخیرے کامؤثر نظام بنانے کے لیے ایسے منصوبوں کو  ترجیح دینے اور دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرکے منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ 

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پانی ذخیرہ کرنےکی استطاعت بڑھانے، زراعت کے لیے  پانی کی فراہمی اور  سیلاب کی روک تھام کے لیے نئے ڈیمز ناگزیر ہیں۔

شہباز شریف نے  مزید کہا کہ  ہماری معاشی خود انحصاری کا دارو مدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے،  پانی کی اسٹوریج بڑھانے اور پانی کے مؤثر استعمال کی ضرورت ہے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ