کراچی: چوائس نیوز نے ڈیفنس میں تشدد کے شکار نوجوان کو ڈھونڈ نکالا، متاثرہ لڑکے کا بیان سامنے آگیا

کراچی: ڈیفنس میں تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان اور اس کے اہلخانہ کو چوائس نیوز نے ڈھونڈ نکالا۔

رنچھوڑلائن کے رہائشی سدھیر اور اس کی بہن کلپنا اہلخانہ سمیت گھر کو تالا لگاکر کہیں چلے گئے تھے جب کہ اب سدھیر نے میڈیا پر آکر اپنا پہلا بیان دیا ہے۔

متاثرہ لڑکے سدھیر نے چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بہن ڈیفنس میں دفترمیں نوکری کرتی ہے، خیابان اتحاد میں دونوں بہنوں کو لینے جارہا تھا، جیسے ہی بہنوں کے قریب پہنچا تو گاڑی سے ٹکرہوئی۔

متاثرہ لڑکے کے مطابق گاڑی میں سوار شخص نے تشدد کرنا شروع کردیا، میں معافی مانگتا رہا مگر وہ مارتے رہے، قریب موجود شخص نےاسلحہ کے زور پر گاڑی میں بٹھایا، اسلحہ بردار شخص بھی شدید تشدد کا نشانہ بناتا رہا، سلمان فاروقی اور دوسرے شخص سے بہنیں معافی مانگتی رہیں، ان تمام افراد نے شدید تشدد کے بعد دھمکاکر چھوڑ دیا۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ