گرینڈ الائنس میں شمولیت کی باتوں سے مولانا کی مقبولیت بڑھ گئی تھی: شبلی فراز

پشاور: سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں شمولیت اختیار نہ کرنے پر مولانا کی مقبولیت میں کمی آئی۔

چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا مولانا کی گرینڈ الائنس میں شمولیت کی باتیں چل رہی تھیں تو ان کی مقبولیت بڑھ گئی تھی، گرینڈ الائنس میں شمولیت اختیار نہ کرنے پر مولانا کی مقبولیت میں کمی آئی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا مولانا نے اگر فیصلہ کیا ہے کہ مزاحمت کی سیاست نہیں کریں گے تو یہ ان کا سیاسی فیصلہ ہے، مولانا اگر خود کو محدود رکھنا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے ہم نے تو یہ نہیں کہا تھا کہ مولانا پی ٹی آئی کیلئے کام کریں، ہم نے تو آئین و قانون کی بالادستی کیلئے مولانا سے تعاون کرنے کا کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قانونی حقوق نہیں مل رہے، ہماری اپیلیں نہیں مانی جا رہیں، ملک انصاف پر چلتا ہے، اگر ملک میں انصاف ہی نہ ہو تو ملک نہیں چل سکتا، ملک میں اس وقت کچھ بھی درست سمت میں نہیں جا رہا، ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی لازم ہے۔

Related posts

وزیراعظم کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس، جدید تعلیم اور ریسرچ پر زور

وزیراعظم کی زیر صدارت پاور سیکٹر اصلاحات پر اجلاس، ڈسکوز اور جینکوز کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت

پنجاب میں تاریخی، ٹیکنالوجی پر مبنی جھینگوں کی افزائش اور بلیو اکانومی کا آغاز