کئی لڑکیاں شہرت کی خاطر خود اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرتی ہیں: عریقہ حق

پاکستان کی مشہور کونٹینٹ کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عریقہ حق نے انکشاف کیا ہے کہ آج کل کئی لڑکیاں شہرت کی خاطر اپنی ویڈیو خود لیک کر دیتی ہیں۔

عریقہ حق کا شمار پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کو نٹینٹ کریئیٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز میں کیا جاتا ہے،  ٹک ٹاک پر ان کے 12 ملین فالوورز ہیں جبکہ عریقہ حق، عاصم اظہر کے گانے ‘تم تم’ سمیت کئی گانوں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران عریقہ حق نے اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی سمیت دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

ویڈیو لیک سے متعلق کیے گئے سوال عریقہ حق نے بتایا کہ آج کل لڑکیاں اپنی ویڈیوز خود لیک کرتی ہیں، اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ  اکثر لڑکیاں کچھ عرصے تک لائم لائٹ میں ہوتی ہیں لیکن اس کے بعد جب منظر عام سے غائب ہونے لگتی ہیں تو شہرت کی خاطر اپنی ہی ویڈیوز لیک کردیتی ہیں۔

عریقہ حق کے مطابق پہلے مجھے ایسی لڑکیوں سے ہمدردی ہوتی ہے لیکن اب دیکھتی ہوں کہ کئی لڑکیاں خود ہی ویڈیوز لیک کر دیتی ہیں، تاہم ایسی لڑکیوں کی تعداد بہت کم ہے جو اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرتی ہیں۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں