خیبر: پانی کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

خیبر میں پانی کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمرود کے علاقے غنڈی میں پیش آیا جہاں پانی کے تنازع پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ فائرنگ سے خاتون بھی زخمی ہوئی جو اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

Related posts

کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کا میگا آپریشن، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کا میگا آپریشن، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

پنجاب پولیس میں کرپشن کے خلاف کارروائیوں میں تیزی، 10 روز میں 210 افسران و اہلکار عہدوں سے فارغ