پنجاب: عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کو سزاؤں میں خصوصی معافی کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور : عیدالاضحیٰ  پر پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق  صوبوں کی جیلوں میں قیدیوں کو  90 دن کی خصوصی معافی دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت سزا میں معافی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے مطابق دی گئی، جیل رولز کے مطابق سزا معافی کا حکم مخصوص قیدیوں پر لاگو ہوتا ہے جب کہ سزا معافی کے حکم نامے سے 450 قیدی مستفید ہوں گے۔

 نوٹیفکیشن کے تحت   پنجاب کی جیلوں سے 270 قیدی رہا ہو کر اہل خانہ کے ساتھ عید منائیں گے تاہم  دہشتگردی، فرقہ واریت، جاسوسی، بغاوت، ریاست مخالف سرگرمی پرسزا یافتہ  ،  قتل،  زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی اور  اغوا کے مجرمان  سزا یافتہ قیدی معافی سے مستفید نہیں ہونگے۔

اس کے علاوہ مالی غبن،  قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے  سزا یافتہ قیدی اور ایک سال کے دوران جیل قوانین کی خلاف ورزی پرسزایافتہ  قیدی بھی معافی سے مستفید نہیں ہونگے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ