بھارت دہشتگردی کو ہتھیار بنانا چاہتا ہے: حنا ربانی

پاکستانی سفارتی مشن کی رکن حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ  بھارت دہشت گردی کو ہتھیار بنانا چاہتا ہے تاہم دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی مشن کی رکن حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت نے کینیڈا اور امریکا میں بھی ماورائے عدالت قتل کے بعد معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ہتھیار بنانا چاہتا ہے جبکہ دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے، بھارت عالمی قانون کو نظر انداز کرنا چاہتا ہے اسی لیے ان کے وفد نے اقوام متحدہ میں مصروفیات ہی نہیں رکھیں۔

 حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ کینیڈا نے مودی کو جی سیون سربراہ اجلاس میں مدعو نہیں کیا جس سے یہ پیغام گیا کہ کینیڈا اس رویے کو برداشت نہیں کرے گا، پاکستان نے مودی کا ماضی بھلانے کی کوشش کی مگر مودی کا جواب ملا روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی کھاؤ۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ