پنجاب حکومت کا صوبے کے دیہاتوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل ویلج بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا صوبے کے دیہاتوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل ویلج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ماڈل ویلج پروجیکٹ کی منظوری دے دی

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کو ماڈل ویلج پروجیکٹ کا ٹاسک تفویض کردیاگیا

پنجاب حکومت مجموعی طور پر صوبے کے 2 ہزار 400ویلجز کو ماڈل ویلج بنائے گی

لاہور سمیت پنجاب کے 800 دیہاتوں کو ماڈل ویلج بنانے کےلیے پنجاب حکومت فنڈز فراہم کرے گی

پنجاب کے 1600 دیہاتوں کو ماڈل ویلج بنانے کے لیے گرانٹ ورلڈ بینک فراہم کرےگا

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ماڈل ویلج پروجیکٹ کے فنڈز مختص کیے جائیں گے، ذرائع

ماڈل ویلجز پروجیکٹ کے تحت عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، ذرائع

ماڈل ویلجز میں گلیوں کی تعمیر ،صفائی ستھرائی، سینیٹیشن ،واٹر سپلائی لائنز ،پینے کا پانی اور اسٹریٹ لائٹس سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ، ذرائع

مرحلہ وار پنجاب کے 60 فیصد سے زائد دیہاتوں کو ماڈل ویلج بنایا جائے گا، ذرائع

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا