جن علاقوں میں بجلی کا بل نہیں بھرا جاتا وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی رہے گی: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ جن علاقوں میں بجلی کا بل نہیں بھرا جاتا وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی رہے گی۔

اکنامک سروے پریس کانفرنس کے بعد سوالوں کے جواب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ پر اٹھنے والے اخراجات بڑا مسئلہ نہیں،  آئندہ سال کے بجٹ میں یہ اخراجات شامل ہوں گے۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی کا بل نہیں بھرا جاتا وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی رہے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ پاسکو کرپشن کا گڑھ تھا جسے ختم کرنے جا رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر سالانہ 6 سے 700 ملین ڈالر خرچ کریں گے، آبادی بڑھنے کی 2.55  فیصد شرح جاری رہی تو سوچ لیں ملک کا کیا حشر ہوگا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 5 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، 43 وزارتوں اور 200 ذیلی اداروں میں مرحلہ وار رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا