بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن، پاکستان میں ایک کروڑ بچے مزدوری کرنے پر مجبور

آج بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک چائلڈ لیبر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستان نے چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لیے مؤثر قانون سازی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے غذائیت اور تعلیم کے پروگرام شروع کیے ہیں، دانش اسکول سسٹم بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کررہا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز حکومت کے ساتھ مل کر بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں، بچوں کو تعلیم دینا قومی ترقی کی ضمانت ہے۔

ادھر انسانی حقوق کی تنظمیوں کے مطابق بچوں کی مزدوری کی بڑی وجوہات غربت اورقانون پر عمل درآمدکا نہ ہوناہے جب کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ 

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ