پنجاب کے بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان

تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ متوقع کیے جانے والے پنجاب حکومت کے بجٹ کی تیاریاں کی جارہی ہیں، جنہیں مدِ نظر کرتے ہوئے بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔  

 قبل ازیں پنجاب کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم ذرائع وزارت خزانہ سے یہ معلومات سامنے آئی ہیں کہ پنجاب حکومت کا بجٹ 13 جون کے بجائے اب 16 جون کو پیش کیا جائے گا ۔ وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری اور وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی تصدیق کردی ۔ میاں مجتبٰی شجاع الرحمن کا کہنا ہے کہ پنجاب بجٹ کی تیاری جاری ہے، کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہعوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا، ٹیکس فری بجٹ ہوگا۔ 

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا