پاکستان ماضی میں ہمارا واحد اسٹریٹجک پارٹنرتھا، اب بھی سب سےمنفردہے: سفیرچینی کمیونسٹ پارٹی

اسلام آباد: چینی کمیونسٹ پارٹی کے محکمہ بین الاقوامی ترقی کے سفیر  ہو ژاؤمنگ کا کہنا ہےکہ پاکستان کی ہراس کوشش کی حمایت کرتے ہیں جو خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہو۔

پاکستان کے دورہ کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں چینی سفیرہوژاؤمنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی میں ہمارا واحد اسٹریٹجک پارٹنر تھا، اب بھی سب سے منفرد ہے، چین اورپاکستان کے درمیان موجودہ تعلقات سے ہم مکمل طورپرمطمئن ہیں۔

ہوژاؤمنگ کا کہنا تھا کہ چین کے قیام کے ابتدائی دنوں میں پاکستان نے بھرپور تعاون کیا، عالمی سطح پر چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت پر بھروسہ کرتا ہے،کچھ ممالک ہماری دوستی کوپسند نہیں کرتے مگرہم ان کی مرضی کے پابند نہیں، پاکستان ماضی میں ہمارا واحد اسٹریٹجک پارٹنر تھا،اب بھی سب سے منفرد ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے آنا چاہیے تھا لیکن خوشی ہےکہ اب آیا ہوں، اگر کبھی چین سے رابطے میں مشکل ہو توبلاجھجک مجھ سے رجوع کریں، میڈیا کے باہمی اشتراک سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان کی ہراس کوشش کی حمایت کرتے ہیں جو خودمختاری کےتحفظ کے لیے ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎فلسطین جیسے موضوعات پر دنیا کو درست معلومات دینا میڈیا کی ذمہ داری ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں چین سے تعلقات کی اہمیت کوتسلیم کرتی ہیں، ہم نے پاکستانی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔

Related posts

سرگودھا میں بس میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ہائی وے پیٹرولنگ اہلکار گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شہریوں کے لیے صاف پانی کا تحفہ، “چیف منسٹر صاف پانی پروگرام” کا آغاز

پاکستان کا آئی سی سی کے متعصبانہ بیان پر شدید احتجاج، مؤقف میں درستی کا مطالبہ