بابر دنیائے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے: ایرون فنچ سابق کپتان کی بی بی ایل میں شمولیت پر خوش

پاکستانی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کا حصہ بننے پر سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ  نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 ایک  ٹی وی پروگرام  کے دوران ایرون فنچ نے  پاکستانی کھلاڑیوں سمیت  بابراعظم کی  بیٹنگ کی کھل کر تعریف کی۔

ایرون فنچ نے کہا کہ بی بی ایل ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں بابراعظم سے بڑا کوئی نام نہیں، پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے بڑا نام بابر اعظم ہے اور بابر اس وقت دنیائے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس دہائی کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے جس  نے دنیا  بھر میں بہترین پرفارمنس دی ہے، آسٹریلوی فینز کیلئے  اچھی بات ہے کہ وہ آسٹریلیا میں بابر جیسے سپر اسٹارکو کھیلتا دیکھ سکیں گے۔

سابق آسٹر یلوی کپتان نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی بھی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کا حصہ ہیں، وہ میچ ونر ہیں اور بہترین پرفارمر ہیں،  شاہین کو رکھنے کی خواہش ہر ٹیم کی ہوگی۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز