خوراک کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 47 فلسطینی شہید

غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج پھر غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطیوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 47 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں شہریوں پر اس وقت حملے کیے جب لوگ غزہ میں اسرائیل اور امریکی انتظامیہ کی زیر نگرانی چلنے والے خوراک تقسیمی مراکز پر جمع تھے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی آمد بند کرنے کے بعد خوراک کی شدید قلت ہے اور ایسے میں ہر روز ہزاروں شہری خوراک تقسیمی مراکز کے باہر جمع ہوتے ہیں۔ 

Related posts

ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 6 اہم شرائط رکھ دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو ایک مرتبہ پھر سخت پیغام دے دیا