درد سہہ کر بھی عوامی خدمت جاری: مریم نواز آرم بریس کے ساتھ دفتر پہنچ گئیں

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایک بار پھر اپنی انتھک محنت، غیر معمولی جذبے اور عوامی خدمت کے وعدے پر قائم نظر آئیں۔ شدید بازو اور کندھے کے درد کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر انہوں نے “آرم سپورٹ بریس” پہن رکھا ہے، جس کا مقصد بازو کو آرام دینا اور دباؤ کم کرنا ہے۔
طبی ماہرین نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا، لیکن وہ اس کے باوجود آج دفتر آئیں اور معمول کے تمام فرائض سرانجام دیے۔ ان کے ہاتھ میں پین کلر بیگ بھی لگا ہوا تھا، جو ان کی تکلیف کی شدت کو ظاہر کرتا ہے، مگر ان کے چہرے پر عزم اور حوصلہ نمایاں تھا۔
دفتری ذرائع کے مطابق مریم نواز نے آج بھی اہم اجلاسوں کی صدارت کی، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگز لیں اور مختلف عوامی امور پر مشاورت جاری رکھی۔

Related posts

خیبرپختونخوا: رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 223 شہری شہید، 570 زخمی

آئی ایم ایف کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اظہارِ اطمینان، امداد میں مزید اضافے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی کا 21 دسمبر سے موجودہ نظام کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان