’معلوم ہے ایرانی سپریم لیڈر کہاں چھپے ہیں‘، ٹرمپ کا ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ اب ہمیں ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی ساز و سامان بڑی تعداد میں موجود تھا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کا ساز و سامان امریکی سامان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، کوئی بھی امریکا سے اچھا سامان نہیں بنا سکتا۔

اس بیان کے کچھ دیر  بعد ٹروتھ سوشل پر اپنے اگلے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں وہ ایک آسان ہدف ہیں لیکن فی الحال محفوظ ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے کم از کم اس وقت ہمارا ایسا ارادہ نہیں، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل گریں، ہمارا صبر جواب دے رہا ہے۔

اس بیان کے بعد ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ایران غیرمشروط طورپرہتھیار ڈال دے۔

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ