جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خودگھر اور پارٹی سے مائنس ہوگیا، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ  جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر اور پارٹی سے مائنس ہوگیا ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کےبیان کے بعد بانی پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس کردیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کےخلاف سازش کر رہی ہیں، اپنے خلاف سازش کا آج علی امین گنڈاپور نے بھی برملا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی بھی مائنس نہیں کر سکتا، بانی پی ٹی آئی کے رشتے داروں کی عزت کرتے ہیں مگر وہ صرف بانی پی ٹی آئی کے احکامات کے پابند ہیں۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان