کراچی: 13 سال سے بنگلے میں کام کرکے 5 کروڑ کی جائیداد بنانے والی گھریلو ملازمہ بلآخر پکڑی گئی

کراچی: پولیس نے ڈیفنس کے بنگلے سے 5 کروڑ چوری کرکے جائیدادیں بنانے والی ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق ملازمہ 2013 سے ڈیفنس فیز 5 کے بنگلے میں کام کرتی تھی جس نے ملازمت کے دوران 5 کروڑ روپے کی چوری کی۔

پولیس نے بتایا کہ ملازمہ کے خلاف مقدمہ کلفٹن تھانے میں بنگلےکی مالکن کی مدعیت میں 16جون کو درج ہوا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا جب کہ دوران تفتیش خاتون نے 5 کروڑ روپے چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ نے چوری کے پیسوں سے گزری میں 50 لاکھ روپےکا فلیٹ خریدا، پنجاب میں 36 لاکھ مالیت کے 2  پلاٹ خریدے جب کہ ایک کروڑ کی گاڑیاں اور 70 لاکھ کی دکان بھی خریدی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ سے گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور 46 لاکھ نقدی برآمد کی گئی ہے، خاتون کی دکانوں اور فلیٹس کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ خاتون اکیلے ہی ساری کارروائیاں کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق بنگلے کی مالک خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہربیرون ملک مقیم ہیں اور وہیں کاروبار کرتے ہیں، 13 سال سےخاتون گھر میں ملازمت کررہی تھی، ملازمہ نے5 کروڑ روپےکی رقم چوری کی ہے۔

Related posts

منشیات فروشی کیس: انمول عرف پنکی کے خلاف عبوری چالان عدالت میں جمع، اہم انکشافات سامنے آگئے

چکوال فائرنگ کیس: سی سی ڈی اہلکار کی مبینہ غفلت سے آسٹریلوی نژاد بچی جاں بحق، تحقیقات میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں سامنے آگئیں

کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کے بہیمانہ قتل کے کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا