190ملین پاؤنڈ کیس: نیب نے عمران، بشریٰ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر تیاری کیلئے وقت مانگ لیا

اسلام آباد: نیب پراسیکیوٹرنے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر تیاری کیلئے وقت مانگ لیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران اسپیشل پر اسیکیوٹر نیب نے کہا کہ کل ہی تعینات کیا گیا ہے لہٰذا تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔ 

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے کیس کی تیاری کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی آئندہ تاریخ سماعت تحریری آرڈر میں جاری کی جائے گی۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان سماعت ختم ہونے کے بعد کمرہ عدالت میں رک گئیں، عدالتی عملے سے کہا کہ جج صاحب سے کہیں بڑی مہربانی ہوگی اگر وہ ہمیں آئندہ کی تاریخ دے دیں۔ 

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ