پاکستانی طلبہ نے پہلی مرتبہ ورلڈ اسکالر کپ گلوبل میں فتح حاصل کرلی

لاہور: پاکستانی طالب علموں نے ورلڈ اسکالرکپ گلوبل راؤنڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

 دوحا میں ہونے والے ورلڈ اسکالرکپ میں ایچیسن کالج کے 3 طالب علموں نے 11 سے 17 جون تک مقابلوں میں حصہ لیا۔

ورلڈاسکالرکپ میں 50 سے زائد ممالک کے 1700 وفود کے درمیان کوئز، ڈیبیٹ اور تحریر سمیت مختلف مقابلہ ہوئے۔

پاکستان سے ابراہیم عثمان اجمل، محمد احمد ذوالفقار اور حسین اسلم بھنڈر نے 92 میڈلز اور 11 ٹرافیاں جیتیں۔

پہلی مرتبہ پاکستانی طالب علموں نے ورلڈ اسکالر کپ کا گلوبل راؤنڈ جیتا ہے، اس کے علاوہ یہ تینوں طالب علم رواں سال امریکی ییل یونیورسٹی میں ہونے والی چیمپئن ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیں گے۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا