ایس سی او میں پاکستان کا مؤقف مانا گیا، بھارت اپنا جھوٹا مؤقف نہیں منواسکا: وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بھارت اپنا غلط اور جھوٹ پر مبنی مؤقف ایک انتہائی اہم بین الاقوامی فورم ایس سی او میں نہیں منواسکا۔

نمائندہ چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی فریق سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، اب بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے کیونکہ جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے مگر حقیقت یہ ہےکہ مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہوچکے ہیں۔

 وزیردفاع نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں ماحول میں کوئی کشیدگی نہیں تھی، فورم کے رولز کے مطابق تمام چیزیں طے ہوئیں، اس میں یہ شامل نہیں تھا کہ اپنی تقریر کے بعد کسی اور کی تقریر پر تنقید یا نکتہ چینی کا موقع دیا جائے، انہیں (بھارتی وزیر دفاع) کو یہ موقع نہیں ملا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایس سی او میں موجود جتنے بھی ملک تھے انہوں نے پاکستان کے مؤقف سے اتفاق کیا، وہاں بھارت اپنا غلط اور جھوٹ پر مبنی مؤقف ایک انتہائی اہم بین الاقوامی فورم پر نہیں منواسکا۔

Related posts

وزیراعظم کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس، جدید تعلیم اور ریسرچ پر زور

وزیراعظم کی زیر صدارت پاور سیکٹر اصلاحات پر اجلاس، ڈسکوز اور جینکوز کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت

پنجاب میں تاریخی، ٹیکنالوجی پر مبنی جھینگوں کی افزائش اور بلیو اکانومی کا آغاز