پنجاب میں تاریخی، ٹیکنالوجی پر مبنی جھینگوں کی افزائش اور بلیو اکانومی کا آغاز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں تاریخی اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی جھینگوں کی افزائش، آبی زراعت اور ویلیو چین کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق 100 ایکڑ اراضی پر جھینگوں کی افزائش کے آزمائشی اور تحقیقی منصوبے کے کامیاب تجربے کے بعد یہ صنعت باضابطہ طور پر شروع کر دی گئی ہے۔ یہ منصوبہ سائنسی تحقیق پر مبنی ہے اور پنجاب میں بلیو اکانومی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

منصوبے میں ہیچریز، ایکوا مالز، پروسیسنگ پلانٹس، کولڈ اسٹوریج اور مربوط ٹرانسپورٹ چین شامل ہے تاکہ جھینگوں کی پیداوار اور مارکیٹنگ کا نظام مؤثر بنایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ مارچ 2026 تک مظفرگڑھ اور سرگودھا میں پانچ ہزار تین سو ایکڑ پر مشتمل جھینگا اسٹیٹس قائم کیے جائیں گے، جبکہ مزید چھبیس سو ایکڑ کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی جاری ہے۔

اس منصوبے کی تیاری میں عالمی تحقیق و ترقی اور جدید آبی زرعی ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں، اور متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، تھائی لینڈ، ایکواڈور، آسٹریلیا اور میکسیکو کے ماہرین کی معاونت بھی حاصل کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، مشینری موقع پر موجود ہے اور ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔ اگلے سال کے آغاز میں یہ منصوبہ کسانوں کے لیے حتمی شکل اختیار کر لے گا۔

یہ اقدام پنجاب کی معیشت اور بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے.

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا