پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن اسمبلی چوہدری عثمان کی وزیراعظم سے ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی۔

رکن قومی اسمبلی نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ سال بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

ملاقات میں ساہیوال کے متعلقہ حلقے کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ چوہدری عثمان علی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 142 ساہیوال سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا