شیفالی نے موت سے قبل کون سا انجیکشن لیا تھا؟ تفصیل سامنے آگئی

’ کانٹا لگا گرل ‘ سے مشہور  شیفالی جریوالا گزشتہ ہفتے اچانک 42 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 27 جون کو شیفالی  کو  ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔

اسپتال کےعملے نے تصدیق کی کہ شیفالی اسپتال لائے جانے سے پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں، اگرچہ ابتدائی رپورٹس میں شیفالی کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی تھی تاہم حکام موت کی حتمی وجہ تاحال تلاش کررہے ہیں۔

شیفالی دل کے علاج کی کوئی دوائی نہیں لیتی تھی: ذاتی معالج 

 بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران طویل عرصے تک شیفالی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر  نے انکشاف کیا کہ شیفالی کو  حالیہ چند سالوں کے دوران کسی سنگین طبی حالت  کا سامنا نہیں رہا، اس کے برعکس  وہ تقریباً 5 سے6  سال سے  اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹ کروارہی تھیں۔

شیفالی کے ڈاکٹر کے مطابق انہیں دل کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں تھا اور نہ ہی  شیفالی نے  کبھی دل  کے علاج سے  متعلق کوئی دوا  لی تھی، وہ فٹ اور کم عمر  دکھنے کیلئے ٹریٹمنٹ اور میڈیسن لے رہی تھیں۔

مرنے سے قبل شیفالی نے کون سا انجیکشن لگایا تھا؟

پولیس کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق شیفالی باقاعدگی سے خالی پیٹ اینٹی ایجنگ انجیکشن لیتی تھیں، مرنے سے قبل دوپہر کے وقت بھی شیفالی نے اپنا اینٹی ایجنگ انجیکشن لیا تھا جس کی وجہ سے  ان پر کپکپی طاری ہوگئی اور وہ بے ہوش گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بے ہوش ہوجانے کے بعد شیفالی کواسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی، پولیس حکام نے شیفالی کے گھر سے تمام  دوائیں ضبط کر لی ہیں۔

Related posts

بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شہرۂ آفاق فلم ’’میں ہوں نا‘‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم بعد میں انہیں فلم کا حصہ بننے سے روک دیا گیا۔

فریال گوہر سے طلاق پر افسوس ہے، اداکار جمال شاہ کا اعتراف

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات