ملتان میں صاف پانی کی قلت، 94 فیصد زیر زمین پانی پینے کے قابل نہیں رہا: وزیر توانائی

ملتان میں صاف پانی کی قلت نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی۔

 وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ملتان میں پینے کے پانی کی قلت پربات کرتے ہوئے کہاکہ شہر کا 94 فیصد زیر زمین پانی پینے کے قابل نہیں رہا۔ 

انہوں نے کہا کہ پانی میں موجود آرسینک کی مقدار عالمی ادارہ صحت کے مقرر کردہ معیار سے کہیں زیادہ ہے جو شہریوں کی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ 

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ملتان میں فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعداد بھی کم ہے اور جو موجود ہیں ان میں سے کئی خراب یا بند پڑے ہیں۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا