بھارت کی اتنی تذلیل بھارتی فوج تسلیم نہیں کرپارہی: ناصر جنجوعہ

اسلام آباد: قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہےکہ بھارت  کی اتنی تذلیل ہو چکی ہے کہ اب بھارتی فوج بھی اسے قبول نہیں کر رہی اور ملبہ بھارتی حکومت پر ڈال رہی ہے۔

 چوائس نیوز سے بات کرتے ہوئے  لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ مودی اور ان کے چند ساتھیوں نے بھارتی سیاسی اور عسکری نظام کو بُرے طریقے سے نیچا دکھایا جس کے بعد بھارت کا بلیم گیم شروع ہوگیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارت کی اتنی تذلیل ہو چکی ہے کہ اب بھارتی فوج بھی اسے قبول نہیں کر رہی اور ملبہ بھارتی حکومت پر ڈال رہی ہے۔

سابق مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کی بنیادپر مودی نے جو اقدام کیا اور سندھ طاس معاہدہ معطل کیا  اُسے دنیانے قبول نہیں کیا، تذلیل شدہ اور شکست خوردہ ذہن سے ہمیشہ خطرہ رہتاہے، بھارت اس سے بھی بڑی اور مختلف حرکت کرنے کی کوشش کرسکتا ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا