پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ  نےخیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف لینےسے روک دیا۔ 

چوائس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) نے  مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ 

پی ٹی آئی( پی) کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کے پی اسمبلی میں ہماری جماعت کے 2 اراکین ہیں مگر ہمیں صرف خواتین کی ایک مخصوص نشست دی گئی،  ہم زیادہ مخصوص نشستوں کےحق دار ہیں۔ 

جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ  آپ لوگ الیکشن کمیشن جائیں وہاں کے بعد یہاں آئیں، اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جب ایک بار نوٹیفکیشن ہوجائے تو  پھر کوئی گنجائش نہیں رہتی۔ 

جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ اگر سیٹیں الاٹ ہوچکی ہیں پھر ہم کیا کریں اس میں؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سیٹیں دی گئی ہیں لیکن اراکین سےحلف ابھی نہیں لیا گیا، الیکشن کمیشن نے19 مخصوص نشستیں تقسیم کی ہیں ،مخصوص نشستیں 22 ہیں۔ 

بعد ازاں عدالت نے خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف لینےسے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن اور  اسمبلی کو نوٹس جاری کردیے۔ 

Related posts

حکومت کی منظوری کے بعد گرین شرٹس بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے، 15 فروری کے میچ میں شرکت کی ہدایت جاری

پاک بھارت ورلڈکپ میچ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، آئی سی سی سے مذاکرات جاری ہیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کی تیاریاں تیز، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے خصوصی کنٹینر تیار — قیادت میں حکمت عملی پر مشاورت جاری