بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق اور 10 زخمی

بہاولپور : وین میں آتشزدگی سے ایک طالبہ جاں بحق  جبکہ کئی زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق طالبات کی وین میں آتشزدگی کا واقعہ تحصیل احمدپور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے  میں ایک طالبہ جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 19 طالبات لیاقت پور سے احمد پور شرقیہ فرسٹ ائیر کا پیپر دینے آئی تھیں، ان کی وین میں آگ ایل پی جی گیس لیکیج کے باعث لگی اور  حادثے کے نتیجے میں 8 طالبات محفوظ رہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا