131
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہےوزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے حوالے سے ریسکیو آپریشن تیز تر کرنے کی ہدایت کی ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر حکمت عملی ترتیب دی جائے۔