پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کرلیا

لاہور: پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کرلیا۔

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق چاول کی نئی قسم تیار کرلی گئی ہے، نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار 3 گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہوجائےگی۔

ڈاکٹر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دے دی ہے، نئے چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔ 

ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق نیا ہائبرڈ چاول بیکٹیریائی بیماریوں اور شدید گرمی اور خطرناک کیڑوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔

Related posts

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی تاریخی نیلامی کا آغاز، ڈیجیٹل معیشت کے نئے دور کی امید

پاکستان نے سائبر سکیورٹی کے میدان میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملکی سطح پر اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس (EDR) اینٹی وائرس سسٹم تیار کر لیا

امریکا میں اے آئی سے چلنے والا قدآدم روبوٹک فوجی تیار، جنگی حکمتِ عملی میں نئی بحث چِھڑ گئی