چینی بحران: 2 شوگر ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

لاہور: ملک میں چینی بحران کے بعد اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں 2 شوگر ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ 

ذرائع شوگر ڈیلرز  ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ شوگر ڈیلرز کو ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا اور  دونوں ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں شامل تھے۔

ذرائع شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق ایک شوگر دیلر لاہور سے ملائیشیا اور ایک کراچی سے دبئی جارہا تھا، دونوں ڈیلرز پر چینی ایکسپورٹ کرنے اور قلت کی وجہ بننے کا الزام ہے۔ 

ذرائع شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کا بتانا ہے کہ ملک بھر سے 15 سے زائد بڑے شوگر ڈیلرز کے نام ای سی ایل پر ہیں۔

شوگر ڈیلرز  ایسو سی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ممبران کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں، ہم کاروباری اور ٹیکس دینے والے لوگ ہیں۔ 

Related posts

مریم نواز کی جانب سے جدید ترین 10 الیکٹرک بسیں آزاد کشمیر پہنچا دی گئی

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے ترجمانوں اور بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل

وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ